Swat

مینگورہ، ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیر دل خان کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج سلیم اقبال اور ساتھیوں نے مینگورہ شہر میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے آگاہی مہم چلائی۔ ریسکیو جوانوں نے لوگوں میں گرمی کی شدت سے بچنے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور گرمی میں بغیر وجہ گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ اگر ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلنا پڑے، تو گیلے کپڑے یا تولیے سے سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑ جائے، تو ریسکیو 1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کریں اور ریسکیو کی خدمات اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کریں۔

تبصرہ کریں