Swat

وزیر اعلیٰ نے سوات موٹر وے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات موٹروے فیز 2، چکدرہ سے مدین کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ 80 کلو میٹر طویل اس موٹروے کی لاگت 58 ارب روپے ہے۔ یہ موٹروے ابتدائی طور پر چار لینز پر مشتمل ہوگی۔ تاہم مستقبل میں اس کو چھے لینز تک توسیع دینے کی گنجائش موجود ہوگی۔اس موٹروے پر 9 انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے۔اس موقع پر عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ تین ماہ بعد عمران خان دوبارہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔ امپورٹیڈ حکومت کا خاتمہ جلد ہوگا۔سوات سمیت پورے خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کئے۔ سوات کو ترقی کے نئے دور میں داخل کر دیاہے۔ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پچھلے سال پچیس لاکھ ٹورسٹ سیاحتی مقامات میں گئے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے 60 ارب سے زائد فائدہ ہوا۔ سوات موٹروے فیز ٹو سوات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔سوات موٹروے پر مقامی لوگوں کے تحفظات دور کریں گے۔ امیر مقام سوات کے ساتھ دشمنی پر اتر آیاہے۔ ہم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبے سے اربوں روپے پیسکو اور سوئی گیس محکموں کو جمع کرائے ہیں۔ اب امیر مقام تعصب کی بنیاد پر پیسکو اور سوئی گیس منصوبوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ وفاق سے اپنا حق ہر صورت لیں گے۔ غلامی سے نجات کے لیے تمام کارکنان عمران خان کی کال پر اسلام آباد جائیں گے۔ تعلیم کارڈ بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ امپورٹیڈ حکومت کا خاتمہ کر نا ہے۔ ہم غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر رہیں گے۔ میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے انجینئرنگ یونیورسٹی بریکوٹ کیمپس کا سنگِ بنیادبھی رکھ دیا۔ منصوبے کی لاگت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تحصیل پلے گراؤنڈ شموزئی اور بابِ اُدھیانہ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ کی تعمیرِ نو کا افتتاح بھی کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔