(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والے بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس کا ایک سال میں چار بار تبادلہ کردیا گیا۔ ڈاکٹر جمیل احمد جب بٹ خیلہ ہسپتال کے ایم ایس تھے تو اس وقت بٹ خیلہ ہسپتال نے صوبے بھر میں بیسٹ پرفارمنس کا ایوارڈ(آئی ایم یو) سے حاصل کیا تھا۔ اس سلسلے میں رابطہ پر ڈاکٹر جمیل احمد نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہسپتال میں ایک ٹاؤٹ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا،جس کے بعد اس ٹاؤٹ نے دھمکی دی تھی کہ میں ایک ماہ میں تمہارا تبادلہ کرواؤں گااور اس ٹاؤٹ نے واقعی گریڈانیس کے ایم ایس کا تبادلہ کردیا۔
Swat