(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بحرین کے قریب لائیکوٹ میں جان شیر خان پشتے بنانے کا کام کررہا تھا کہ مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ مدین کے علاقہ اینگرو چم، تیرات میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے اکبر خان، نعمان، فرمان اور اِذنا ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔سمبٹ مٹہ میں تکرار کے بعد عبدالشکور نے اپنے بیٹے جمیل پر پستول سے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
Swat
