(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زرخیلہ شموزئی میں دو مزدور مچان پر کام کر رہے تھے کہ مچان گرنے سے دونوں زخمی ہوگئے۔ ڈھیرئی کانجو میں موٹر کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
