(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکیٹ کا 43واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دیگر شرکا میں جسٹس ریٹائرڈ غضنفرخان، پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی سابقہ وائس چانسلر اور نمائندہ گورنر خیبر پختونخوا، یونیورسٹی آف سوات کے ڈینز اور دیگر سینڈیکیٹ ممبران شامل تھے۔ اس کے علاوہ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد امور زیر غور لائے گئے۔ 19ویں فنانس اور پلاننگ کمیٹی کی سفارشار ت کو منظور کیا گیا جب کہ چھٹی اور ساتویں سلیکشن کمیٹی کی سفارشات سمیت 33ویں ٹیکنیکل ریویو کمیٹی کی سفارشات پر بحث اور منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور شعور فاونڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی بھی توثیق کی گئی۔
Swat
