Swat

شہزادہ میانگل اورنگزیب المعروف عدنان باچاٹریفک حادثہ میں انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق ایم این اے، والیِ سوات کے پوتے، سابق ایم این اے شہزادہ میانگل اورنگزیب المعروف عدنان باچاٹریفک حادثہ میں انتقال کرگئے۔ وہ ایبٹ اباد سے اسلام آباد جارہے تھے کہ ہری پور کے مقام پر اُن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ 61 سالہ شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب 1961ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ 1997ء کے انتخابات میں وہ مسلم لیگ کے ٹکٹ پر سوات سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ سابق گورنر سرحد و بلوچستان مرحوم میانگل اورنگزیب کے صاحبزادے، پشاور یونیورسٹی کے ڈین سرجن ڈاکٹر محمود اورنگزیب، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میانگل حسن اورنگزیب کے بھائی، سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے نواسے، سابق وفاقی وزیر گوہر ایوب کے بھانجے اور داماد تھے۔ اُن کی نمازِ جنازہ آج منگل کو سیدو شریف سوات میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم درویش صفت، خوش اخلاق اور خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔ اُن کے انتقال کی خبر سوات میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جو ہر شخص کو سوگوار کرگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔