(باخبر سوات ڈاٹ کام)سابق ایم این اے شہزادہ عدنان اورنگزیب جو گذشتہ روز ایبٹ آباد سے اسلام آباد جاتے ہوئے ہری پور کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے، کو شاہی قبرستان سیدو شریف میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ شاہی حویلی میں ادا کی گئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ، ہائی کورٹ کے جسٹس ستار بابر، دیگر جسٹس، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام، سابق وفاقی وزرا عمر ایوب، بابر اعوان، صوبائی وزرا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی، سیاسی شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حادثہ کے بعد شہزادہ عدنان اورنگزیب کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ گاڑی کی سیٹ پر بیٹے فون پر کسی سے بات کر رہے ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تصویر چل رہی ہے کہ ان کی موت بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
Swat
