(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب کی وفات پر غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور ان کے ایصالِ ثواب کی خاطر فاتحہ خوانی کے لئے لوگوں کا تانتابندھا رہا۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ محمودخان، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر، پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان،قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرخان شیرپاؤ، اعلیٰ سول حکام کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات سابق والئی سوات کی رہائش گاہ گئیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس حسن اورنگزیب اور ڈاکٹر محموداورنگ زیب سے ان کے بڑے بھائی عدنان اوررنگزیب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ میانگل عدنان اورنگزیب گذشتہ روز ہری پورمیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
Swat
