(باخبر سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے کہاہے کہ الیکشن قریب ہے، کارکن تنظیمیں فعال کریں اور الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مختصردورہئ سوات کے دوران سیدوشریف میں میاں نگل عدنان اورنگ زیب کی فاتحہ خوانی کے بعد مقامی عہدیداروں کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی چیئرمین شیرزادہ بہادرخان،جنرل سیکرٹری رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی عہدیداربھی موجودتھے۔ سکندرحیات خان شیر پاؤنے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبے میں عوام کو سوائے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ قومی وطن پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر عوام کو پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔
Swat
