Swat

ضمنی الیکشن، سیاسی جماعتوں کا اے این پی کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی کے7 سوات میں ضمنی الیکشن کے لئے چارر سیاسی جماعتوں نے اے این پی کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ نشست اے این پی کے ایم پی اے وقار احمد خان کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ اے این پی نے اس نشست کا ٹکٹ مرحوم ایم پی اے کے چچا اور اے این پی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خان نواب کو دیا ہے۔ اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے رحمت علی خان کے مطابق پیپلز پارٹی، جے یو آئی(ف)، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے اے این پی کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ قوی امکان ہے کہ مسلم لیگ ن بھی ان کی حمایت کا اعلان جلد کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔