Swat

سوات، گرمی کی شدت سے پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ پہاڑوں اور جنگلات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر درخت اور پودے جل گئے۔ ریسکیو کے مطابق بریکوٹ، پھٹانے مینگورہ، سیگرام اور چارباغ کے پہاڑوں میں آگ لگ گئی جو پھیلتی گئی۔ اس نے درختوں اور پودوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بڑی تعداد میں پودے اور درخت جل گئے۔ انتظامیہ کے مطابق محکمہئ جنگلات، ریسکیو، فوج، پولیس، لیویز اور سول ڈیفنس کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے سپیشل برانچ اور دیگر اداروں سے مدد لے رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔