Swat

مینگورہ پانی بحران، واسانے ایمرجنسی کا اعلان کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں پانی بحران، واسانے ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔ عوام ضرورت سے زیادہ پانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔ خشک سالی کے باعث پانی کی سطح گرگئی ہے۔ اس صورتحال میں عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے ڈبیلو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد نے آپریشنل منجیر آصف سلیم اورمیڈیا کوآرڈی نیٹر شائستہ حکیم کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تین ماہ میں 60 ملین روپے کی لاگت سے دریائے سوات سے ایکسپریس لائن بچھائی جائے گی۔ اس وقت 75ٹیوب ویلوں میں سے زیادہ تر پانی کی کمی کی وجہ سے بند ہیں۔ انہوں نے کہا مینگورہ شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی نے پانی کی کمی کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔