(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پہاڑوں میں آگ لگنے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ آگ گرمی کی شدت کی وجہ سے نہیں لگی بلکہ لگائی گئی۔ ڈویژنل فارسٹ افیسر محمد وسیم نے مشرق کو بتایا کہ ان کے اہلکاروں نے تحقیقات کیں اور ملوث افراد کو ڈھونڈ نکال کر ان کے خلاف پولیس میں درخواست دی۔ پولیس نے ملوث بخت روان ولد شیر زادہ، دوست محمد ولد قادرے، مومن خان ولد سکندرے، داور، افضل ولد کجے ساکنان کڑاکڑ، سید رحمان ولد بخت نظر ساکن ڈبسر ناوگئی شامل ہیں جنہوں نے کڑاکڑ کی پہاڑی کو آگ لگائی تھی۔اسی طرح تھانہ شاہ ڈھیری کے علاقہ سمسوچر کی پہاڑی کو آگ لگانے میں ملوث ملزم شمس الدین ولد عبدالماف ساکن شنگا چر شاہ ڈھیری کوگرفتار کرکے ان کے خلاف جرم 436/427 اور فارسٹ ایکٹ 33(a) کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Swat
