(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بارایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت مجاہد فاروق ایڈووکیٹ، صدر بارایسوسی ایشن منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی۔ جس میں بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان نوید کمار اور نوپورشرما کی جانب سے حضورِ اقدسؐ کی شان میں گستاخی کرنے پر حکومت پاکستان کی طرف سے خاموشی پر شدیدغم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس ضمن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرے۔
Swat
