Swat

سوات، پہاڑوں میں آگ لگانے والے مزید سات افراد گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پہاڑوں میں آگ لگانے والے مزید سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ منگلور کے قریب ایک اور پہاڑی پر آگ لگ گئی۔ محکمہئ جنگلات کے آفیسرز اور اہلکاروں کی تحقیقات کے بعد پولیس نے کبل کے علاقے خیم درہ، اسوگے اور ڈوکٹ کے پہاڑوں میں آگ لگانے والے ملزمان طوطی رحمان ولد شمشاد، گوہر، سردار علی ولد شمشاد، خائستہ رحمان، باچا رحمان ولد بوستان، علی شیر، بخت شیر ولد بونیر گل سکنہ خیم درہ کو گرفتار کرکے خلاف جرم 435-427-149/ اور فارسٹ ایکٹ 33(A) کے تحت مقدمات درج کردئے گئے۔ریسکیو کے مطابق جمعرات کو ملم جبہ روڈ پرمراد آباد کی پہاڑی پر آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔