Swat

امریکی وفد کا یتیم خانے”خپل کور ویلج“ کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ریلیف اینی شیٹو (ایس آر آئی) آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹیو اور والی سوات کی نواسی زیب النسا جیلانی اوران کے ساتھ امریکہ سے آئے ہوئے وفد نے صوبے کے سب سے بڑے یتیم خانہ خپل کور ویلج پرائمری کیمپس اور ہاسٹل ویلج کا دورہ کیا۔ خپل کور ویلج پرائمری کیمپس سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ وہاں ڈائریکٹر خپل کور فاونڈیشن،اختر علی،سکول کی پرنسپل صاحبہ اور انچارج بھی ان کے ہمراہ تھی۔مہمانِ خصوصی مختلف کلاس رومز اور ہاسٹل فلیٹس میں جا کر بچوں اور بچیوں سے ملی۔ ان سے سوال وجواب بھی کیے۔بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور خپل کور ویلج ہاسٹل میں ننھے یتیم بچوں اور بچیوں کو ملنے والی سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔