(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر پراسیکوشن ملاکنڈڈویژن سعید نعیم خان کی زیرِصدارت پبلک پراسیکوٹرز ملاکنڈ ڈویژن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پراسیکوٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں سعیدنعیم خان نے مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح اور مظلوم کی داد رسی اور مجرم کو سزا دینے کے لیے پراسیکوشن نظام کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ مزید یہ کہ عوام کی نظریں پرایسیکوشن پر لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مظلوم لوگوں کو انصاف اور ظالم کو سزا دلوانا ہے جس کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کا ر لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے تفتیشی نظام کو بھی بہتر بنانے کے لیے اجلاس بلایا جائے گا، تاکہ وہ تفتیش کا طریقہئ کار مزید بہتر بنائیں اور ظالم کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا سکے۔
Swat
