(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے جنگلات میں آگ کو بجھانے کے لئے سرکاری اہلکاروں کے علاوہ عام لوگوں نے آگ بجھانے میں اپنا حصہ ڈال دیا، لیکن ان میں ایسے ”ہیرو“ بھی ہیں جنہوں نے جان کی پروا نہ کی اور کئی دنوں تک آگ بجھائی۔ ان میں ایک عبداللہ ہے جن کا تعلق مرغزار کی پہاڑی علاقہ سے ہے۔ خود محنت مزدوری کرتا ہے۔ جب مرغزار کی پہاڑی پر آگ لگی، تو انہوں نے دن رات ایک کرکے تین روز تک پہاڑی پر آگ بجھانے کی کوشش کی جس میں ان کے دونوں ہاتھ، پاؤں اور جسم کے مختلف حصے جھلس گئے۔ آگ بجھانے کے دوران وہ پہاڑ سے گر کر زخمی بھی ہوا۔
Swat
