(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے درگئی میں گھی ڈیلر سے ڈکیتی میں بھاری رقم چھیننے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر رقم برآمدگی کیلئے اقدامات کریں اور متاثرہ تاجر کی داد رسی کی جائے۔ بصورت دیگر ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری احتجاج اور شٹر ڈاؤن پر مجبور ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوہر زمان گھی ڈیلر کے سیلز مین سخاکوٹ سے درگئی واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ڈکیتوں نے اُن سے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی بھاری رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
Swat
