Swat

سوات، پائیدار سیاحت بارے سہ روزہ کانفرنس کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ایس ڈی جی اکیڈمی، پی ٹی ڈی سی، اقرا نیشنل یونیورسٹی سوات اور جہانزیب کالج سوات کے تعاون سے پاکستان میں پائیدار سیاحت اور پائیدار سیاحت کے اہداف سے متعلق منعقدہ سہ روزہ کانفرنس سوات میں شروع ہوگئی۔ کانفرنس میں سیاحت، ماحول، صحت اور ان سے منسلک مختلف طبقہئ فکر سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز شریک ہیں جو کہ پاکستان میں پائیدار سیاحت کیلئے حکومتی پالیسیوں، جدید طریقہئ کار، مہمان نوازی کی حکمت عملی اور سیاحت، ثقافتی تحفظ، مقامی اقدار اور کمیونٹی اقدار، عالمی شہریت اور پائیدارترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، مقامی آبادی، عالمی صحت کے حصول، معیاری ضروری صحت کی دیکھ بھال، خدمات اور ان کی رونمائی کیلئے تفصیلی بحث و مباحثہ اور سیشنوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔