Swat

سوات، 408گھنٹے بعد بارانِ رحمت نے پہاڑوں میں لگی آگ بھجا دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے پہاڑوں پر لگنے والی آگ جو 408 گھنٹوں میں انتظامیہ نہ بجھاسکی، بارانِ رحمت نے ایک گھنٹے میں بجھا دی۔ یکم جون کو لگنے والی آگ 17 دنوں تک پھیلتی رہی جس کی وجہ سے لاکھوں درخت، پودے اور ہزاروں جنگلی حیات جل گئی تھی۔ جمعہ کی دوپہر تک پھیلتی رہی۔بارانِ رحمت کے آغاز کے ایک گھنٹے تک تیز بارش نے تمام پہاڑوں پر لگی آگ بجھا دی۔بارش کی وجہ سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔ پری مون سون بارش سے گوالیرئی سمیت کئی خوڑوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ سوات میں بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔