Swat

گلوکارہ غزالہ جاوید کی دسویں برسی بھی خاموشی سے گزر گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خوبرو گلوکارہ غزالہ جاوید کی دسویں برسی بھی خاموشی کے ساتھ گزر گئی۔ 18 جون2012ء کو غزالہ جاوید کو پشاور میں اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جب وہ ایک بیوٹی پالر سے تیار ہوکر ایک شو میں جانے والی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے والد جاوید اقبال بھی قتل اور بہن زخمی ہوئی تھی۔ ”سہ نرے نرے باران دے، او جدا رانہ جانان دے“ اس پشتو گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ کے قتل کا الزام ان کے سابق شوہر پر لگایا گیا تھا جس کو جرم ثابت ہونے پر دو بار موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد میں غزالہ جاوید کے اہلِ خانہ نے اس کے ساتھ راضی نامہ کیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔