(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 488 روپے اور عام بس کا کرایہ 463 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 304روپے او رعام بس کا 288 روپے، پیر بابا 219 روپے اور عام بس کا 207روپے، الپوری 185 روپے اور عام بس کا 175روپے، بشام 293 روپے او ر عام بس کا 277 روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ247 روپے او ر عام بس کا 234 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 185 روپے اور عام بس کا 175 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 293روپے اور عام بس کا 277 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 327 روپے اور عام بس کا 309 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 437 روپے اور عام بس کا 414 روپے، مردان کیلئے باالترتیب 275اور 261جبکہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 165 روپے اورعام بس کا 156 مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
Swat
