(باخبر سوات ڈاٹ کام) اے این پی کے ایم پی اے وقار احمد خان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پی کے7 کبل سوات میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل اتوار کو صبح 8 سے شام5 بجے تک ہوگی۔ اس انتخاب میں چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، لیکن اصل مقابلہ اے این پی کے حسین احمد المعروف خان نواب اور پی ٹی آئی کے حاجی فضل مولا کے درمیان ہوگا۔ یہ سابق وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا آبائی حلقہ ہے۔ ان سمیت صوبائی وزرا نے اس حلقہ میں تحریک انصاف کے اُمیدوار کے لئے بھر پور انتخابی مہم چلائی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 83 ہزار 3 سو 8 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ جن میں ایک لاکھ سے زیادہ مرد ووٹرز اور اکیاسی ہزار سے زیادہ خواتین ووٹرز ہیں، جن کیلئیمجموعی طور پر 124 پولنگ سٹیشن ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 124پولنگ سٹیشنوں میں سے 41 حساس جبکہ 12کو حسا س تر ین قرار دیا گیا ہے۔
Swat
