(باخبر سوات ڈاٹ کام)پی کے 7 کبل سوات کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے اے این پی اور ان 6 اتحادی جماعتوں کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی 124 پولنگ سٹیشنوں کے نتایج کے مطابق تحریک انصاف کے حاجی فضل مولا 18042 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے۔ اے این پی کے امیدوار حسین احمد المعروف خان نواب کو 14665 ووٹ ملے۔ اے این پی کے اُمیدوار کو ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی. ان تمام جماعتوں نے اے این پی کے امیدوار کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔ ضمنی انتخابات میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا۔ اے این پی نے انتخابات میں تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزم لگادیا. اے این پی کے سابق ایم پی اے رحمت علی خان کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام پیسہ اس ایک حلقہ پر خرچ کیا ہے. دوسری جانب حاجی فضل مولا کے حجرے میں پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن رات گئے تک جاری رہا۔
Swat
