Swat

شین، پک اَپ کھائی میں گرگئی، خاتون جاں بحق، 5افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے بالائی علاقے شین میں سواریوں سے بھری پک اَپ کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق اور دیگر 5افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور شفیع اللہ سکنہ سانگڑئی سے گاڑی بے قابوہوگئی جس کے نتیجے میں تیس سالہ خاتون زوجہ وزیرزادہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد جن میں کریم زادہ،انورشاہ،ظفرخان،دخترظفرخان اور خائستہ مند سکنہ سانگڑئی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔