(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں خوازہ خیلہ پولیس نے راہزن گروپ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا۔ چوری شدہ پانچ موٹر سائیکلیں اور دیگر چوری شدہ اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او شجاعت علی خان نے خوازہ خیلہ بازار سے سے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا جوتفتیش کے دوران راہزن گروپ کے کارندے ثابت ہوئے۔ ملزمان نے اپنے سرغنہ ممتاز ساکن برکلے خوازہ خیلہ سمیت مزیدارکان کے نام بھی بتادیئے، جنہیں کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیاگیا۔ان کے قبضے سے 5 موٹرسائیکلیں،5 بیٹریاں، ڈیجیٹل ترازو، پانی کی موٹر اوردیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔
Swat
