(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے اراکیننے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 ملابابا مینگورہ سے روانہ ہوکر نعرو ں کی گونج میں مکان باغ پہنچے، جہاں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اگیگا روشن علی،سرپرست اعلیٰ پرنسپل علی شیر خان،ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی مولانا میاں نوربادشاہ،ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی حافظ محمد علی، انور خان، ارشاد علی، بشیر احمد، اکسا سوات صدر اختر حسین، کلرکس ایسو سی ایشن صدر علی رحمان، کلاس فور ایسو سی ایشن کے صدر سید خطاب، آل ٹیچر ایسو سی کے صدر ہمایون محبوب، ینگ ٹیچر ایسو سی ایشن کے صدر نواب فرید اور دیگر نے کہا کہ بجٹ دستاویز کی شق این کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ہم پنشن اصلاحات کے نام پر حکومت ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ میڈیکل الاؤنس کوکسی صورت صحت کارڈ میں ضم نہیں ہونے دیں گے۔ وفاق کے طرز پر صوبائی حکومت بھی کنونس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کرے۔ ینگ ٹیچر کو ان کی تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے۔اگر حکومت نے سرکاری ملازمین کے جملہ مطالبات 30جون تک منظور نہ کئے، توگیگا خیبر پختونخوا کے پلیٹ فارم سے تمام ملازمین صوبہ گیر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
Swat
