(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی، اشاڑئے بنڑ میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور ایک نوجوان پر فائرنگ کی جس سے لڑکا جاں بحق اورلڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق عبدالغفار خان نے گھر میں اپنی بیٹی مسماۃ (ف)اور شیر بلال پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پرجاں بحق اور ملزم کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی جس کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
