Swat

کانگو وائرس اور لمپی سکن کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، ڈاکٹر سردار علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سینئر ویٹرنری آفیسر سوات ڈاکٹر سردار علی کا کہنا ہے کہ سوات بھر میں کانگو وائرس اور لمپی سکن کے سد باب کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ دیگر اضلاع سے جانوروں کی ضلع سوات میں داخلے اور نقل و حمل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ 10 چیک پوسٹوں اور دو موبائل یونٹس کے ذریعے ویکسین لگانے اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔ 9833 جانوروں کو اینٹی ٹکس سپرے سے گزارا گیا ہے۔ اسی طرح 2490 سپاٹس پر مال بردار گاڑیوں اور علاقوں کو بھی سپرے کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر سردار علی کا کہنا ہے کہ عوامی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے 748 سیشنز منعقد کئے گئے ہیں۔ اعداوشمار بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع سوات میں لمپی سکن کے 29 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کانگو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس تناظر میں 3600 جانوروں کو ویکسی نیشن کے مرحلے سے گزارا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹوں کے علاوہ ڈور ٹو ڈور اور مویشی منڈیوں میں بھی سپرے و دیگر خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔