Swat

علی گرامہ، برہ بانڈئی بائی پاس پر کام بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل، مٹہ کے لئے سب سے اہم منصوبہ”علی گرامہ، برہ بانڈئی بائی پاس“پربلدیاتی نمائندوں کی بے جا مداخلت کی وجہ سے کام بند کردیا گیا۔ پختون خواہ ہائی وے اتھارٹی سوات کی جانب سے حکام کو لکھے گئے ایک خط میں تعمیراتی کمپنی ”این کے بی“ کی جانب سے اس تعمیراتی منصوبے پر کام بند کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔99کروڑ روپے کی لاگت سے7 کلومیٹر اس بائی پاس کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ محمود خان نے رکھا تھا۔ اس روڈ کی تکمیل سے مینگورہ پولیس لائن، کانجو بازار میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ جس کا فائدہ سب سے زیادہ تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ کے عوام کو ہوگا۔ پختون خواہ ہائے وے کے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ تحصیل چیئر مین کبل اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹھیکیدار اور دیگر عملہ کو ہراساں کر رہا ہے اور ان کو دھمکیاں دے رہا ہے، جس کی وجہ سے اس اہم منصوبے پر تعمیراتی کام کو بند کردیا گیاہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔