(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات کے درزی بھی بجلی کی طویل بندش سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں 16-17 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کاریگر کام نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ کسٹمر الگ سے ناراض ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے دن میں 6 سے 7 جوڑے بنانے والے کاریگر اب 2 سوٹ بھی مشکل سے ہی بنا پاتے ہیں، جس کے باعث ان کا گزر اوقات کرنا محال ہو گیا ہے۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے بھی بازاروں کی رونقیں ماند پڑی ہیں جبکہ دوسری طرف تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹیلرز کیلئے جنریٹر چلانا بھی مشکل ہے۔
Swat
