Swat

لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف آج تاجر شٹر ڈاؤن کریں گے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف آج ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ اس ہڑتال کا فیصلہ گذشتہ روز سوات میں ہونے والے تمام اضلاع کی تاجر برادری کے کنونشن میں کیا گیا تھا۔ ڈویژن کی تاجر تنظیموں کے سربراہ عبدالرحیم کے مطابق تاجر اور عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے عاجز آگئے ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً انہوں نے ہڑتال کی کال دی اور آج ملاکنڈ، دیر، بونیر، سوات، شانگلہ اور باقی اضلاع میں مکمل ہڑتال ہوگی۔ سوات ماربلز ایسوسی ایشن کے ترجمان پرنس فضل الرحمان کے مطابق ماربلز ایسوسی ایشن نے بھی تاجر برادری کے ساتھ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ آج منگل کو سوات میں ماربل کی تمام فیکٹریاں بند رہیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔