Swat

عالم گنج مسجد میدانِ جنگ بن گئی، 17 افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیلِ چارباغ کے علاقہ عالم گنج کی مسجد میں امام مسجد کی تنخواہ کے تنازع پر مقتدیوں نے مسجد کو میدان جنگ بنادیا۔ ایک دوسرے پر ہلہ بول دیا جس میں 17نمازی زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ اُو چار باغ علی باچا کے مطابق امام مسجد کی تنخواہ زیادہ یا کم ہونے کے تنازع پر نمازیوں نے پہلے مسجد میں اور بعد میں مسجد سے باہر ایک دوسرے پر حملے کئے جس میں 17افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے25 افراد کو مقدمہ میں نامزد کرکے گرفتار کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔