Swat

اکتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت آفیسرز کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں جاری اکتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت 16 آفیسر اور فیکلٹی ممبران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے کمشنر آفس سیدوشریف میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر بھی موجود تھے۔ کورس کے زیرِ تربیت سینئر آفسرز نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے ملاقات میں قومی مسائل اور پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں، پیچیدگیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر آگاہی حاصل کی۔ این آئی ایم لاہور میں زیر تربیت سینئر آفیسرز کا تعلق وفاقی، صوبائی اور دیگر سروسز سے تھا۔ سوات کا دورہ کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور ثقافتی تحائف پیش کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔