(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایک شخص نے خودکشی کرلی دو خواتین نے خودکشی کی کوشش کی۔ مدین کے علاقہ کوز کلے میں 52سالہ جمال الدین نے مقروض ہونے کی وجہ سے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی۔ شموزئی کے علاقہ زرہ خیلہ میں 45 سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(ن) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔غالیگے کے علاقہ نویکلے میں بھی شادی شدہ خاتون مسماۃ (ا) نے نامعلوم وجاہات کی بنا پر زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ دونوں خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
Swat
