Swat

امیر مقام کو کچھ ہوا، تو صوبائی حکومت والے اپنے محلات میں محفوظ نہیں رہ سکیں گے، امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن ملاکنڈ ڈویژن کے ترجمان سید صادق عزیز نے کہا ہے کہ انجینئر امیرمقام اس مٹی کا ایک نڈر اور بہادر سپوت ہے۔ وہ ایسی دھمکیوں سے نہ ماضی میں ڈرا ہے اور نہ اب حق، سچائی اور امن کی بات کرنے سے پیچھے ہٹے گا۔ جس شخص نے سات بار موت اپنی آس پاس دیکھی ہو، وہ نہ ڈرتا ہے اور نہ جھکتا ہے۔ صوبائی حکومت اور تحریک طالبان کے ترجمان بیرسٹر سیف انجینئر امیرمقام کے اس تھریٹ الرٹ کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ سیکورٹی کے حوالے سے جو ان کی ذمے داری بنتی ہے۔ اس کی ادائیگی میں کوئی بھی غفلت نہ تو برداشت کی جائیگی بلکہ ممکنہ غفلت پر شدید عوامی ردعمل ہوگا اور یہ ایک ایسا ردعمل ہوگا جس سے صوبائی حکومت اپنے محلات میں محفوظ نہیں رہ سکے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔