Swat

سب اکھٹے ہوکر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹیاں اکھٹی ہوکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ ساڑھے چار سالوں میں پورے صوبے کی خدمت کی ہے۔ یہ ہمارا ملک ہے اور ہماری مٹی ہے۔ اس کی خدمت ہم پر فرض ہے۔ حکومت ختم ہونے کے بعد سوات پہنچنے پر نشاط چوک مینگورہ میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب برپا کردیا ہے۔ یہ ملک جس مقصد کے لیے بنا ہے، اس کو پورا نہیں کیا جا رہا۔ بدقسمتی سے رجیم چینج آپریشن کے بعد ہمارے سولہ ارب روپے بھی دبائے گئے۔ امپورٹیڈ وزیر نے اپنے بدبو دار کپڑے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کے ذریعے قوم چوروں کا صفایا کرینگے۔ ووٹ کی پرچی سے عوام ایک بار پھر پی ٹی آئی کا انتخاب کریں گے۔ آئی ایم ایف نے بھی عمران خان کی گارنٹی مانگ لی ہے۔عمران خان کی گارنٹی کے بغیر قرضہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ آج ڈاکوؤں کا ٹولہ جمع ہوا ہے۔ 83 افراد پر مشتمل کابینہ، شرم کی انتہا ہے۔ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور امپورٹیڈ حکومت تاریخ کی بڑی کابینہ بنا رہی ہے۔ کیپٹن صفدر نے خود کہا ہے کہ یہ خاتون وزیر اعظم نہیں بن سکتی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں