Swat

سوات، جدید مشنری کی مدد سے سنو کلیئرنس آپریشن جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آصف شہاب نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جدید مشنری کی مدد سے سنو کلیئرنس آپریشن جاری
ہے۔ کالام مین بازار اوشو، مٹلتان اور پلوگا تک 22 کلومیٹر تک سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ پانچ فٹ تک برف باری کی وجہ سے مقامی لوگوں اور آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ گلیشئر گرنے کی وجہ سے کالام کے ساتھ دیگر علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔سیاحوں اور مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے سنوکلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ برف باری اور گلیشیر گرنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ سڑک کی بحالی کے لئے سنو کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں