(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت سرکاری آ ٹے کی بلاتعطل اور شفاف اور منظم طریقے سے عوام تک پہنچانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی، ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور محکمہئ فوڈ کے حکام شریک ہوئے۔ فوڈ حکام کی جانب سے سرکاری آٹے کی دستیابی، ترسیل اور عوام تک اس کی رسائی سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آٹا ملز سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیر نے آٹے کی دستیابی کی مسلسل نگرانی کرنے، روزانہ کی بنیاد پر فلور فلز سے سپلائی کی مانیٹرنگ کرنے، معیار اور ناپ تول پر مسلسل نظر رکھنے، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور طریقہئ کار سے متعلق عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔
Swat
