(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی معطلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ سٹی میئر، تحصیل چیئرمین کبل، مٹہ، بحرین کی جانب سے اورنگزیب ایڈووکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے رٹ سماعت کے لئے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو22 فروری کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا۔
Swat
