(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملزم نواب اور خواجہ سرا ماہ نور کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے۔ زخمی خواجہ سرا کے مطابق ملزم نواب بار بار ماہ نور کو ڈانس پارٹیوں پر جانے سے منع کرتا تھا جس کے جواب میں ماہ نور کا کہنا تھا کہ میں ڈانس نہیں کروں گی تو کیا کھاوں گی اور کرایہ کہاں سے دوں گی۔ اس بات پر دونوں میں ناچاقی رہتی تھی۔ گذشتہ روز ڈانس پارٹی میں جانے پر ملزم نواب خفا تھا جس کی وجہ سے اس نے فائرنگ کی۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن سجاد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور کو اصل ملزم تک رسائی اور کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ جس پر ڈی پی او سوات نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس بیان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنہوں نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی نشاندہی پر اصل ملزم نواب کو گرفتار کیا جائے گا۔ سینئرپولیس افسران نے مقتول خواجہ سرا محمد اسامہ عرف ماہ نور کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔ ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا ہماری کمیونٹی کا حصہ ہیں۔ مقتول خواجہ سرا کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
Swat
