(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے تاج چوک میں ایک شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ زخمی خواجہ سرا اسرار ساکن مردان نے پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ساتھی خواجہ سرا محمد اسامہ المعروف ماہ نور ساکن ناظم آباد کراچی حال سہراب خان چوک مینگورہ کے ساتھ ڈانس پروگرام کے لئے فتح پور خوازہ خیلہ گئے تھے جہاں سے واپسی پر تاج چوک کے قریب ہماری گاڑی پہنچی تو نواب ساکن مٹہ نے اپنی گاڑی ہماری گاڑی کے سامنے کھڑی کی اور مسلح نکل کر ہم پر فائرنگ کی جس سے ماہ نور موقع پر جاں بحق اور میں زخمی ہوئی۔ مینگورہ پولیس نے زخمی خواجہ سرا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
