(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پولیس ”جیل بھرو تحریک“ کے لئے تحریک انصاف کے سابق ممبرانِ اسمبلی کے گھروں میں گرفتاری کے لئے پہنچ گئے لیکن کسی نے گرفتاری نہیں دی۔ پولیس اہلکار سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان، سابق ایم این اے سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی کے گھروں کے باہر کھڑے ہوئے اور لاوڈ سپیکر پر اعلانات کئے کہ ”جیل بھرو تحریک“ کے لئے ہم آئے ہیں اور جو لوگ گرفتاری دینا چاہیں، آجائیں۔ پولیس کی گاڑی کھڑی ہے لیکن پولیس کو کسی نے گرفتاری نہیں دی۔
Swat
