Swat

بلوگرام، چنار فاؤنڈیشن کا تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چنار فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بلوگرام میں تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ چنار فاؤنڈیشن کے صدر شعیب اقبال زرغون نے اس موقع پر کہا کہ ہم تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے رمضان کی آمد سے قبل ہر سال بلڈ کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں، تاکہ تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کی قلت کا سامنا نہ ہو۔ بلڈ کیمپ میں بلوگرام کے نوجوانوں نے دل کھول کر خون کے عطیات دیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تھیلی سیمیا کے خلاف جاری اس آگاہی مہم میں الفجر فاؤنڈیشن (تھیلی سیمیا سنٹر) کا ساتھ دیں گے۔ الفجر فاونڈیشن چار سو سے زائد تھلیسیمیا کے مریضوں کو مفت خون فراہم کرتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔