(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ نویکلے میں جماعت اسلامی کے رہنما پروانت خان ایڈوکیٹ کے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق حجرے میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم حجرے میں موجود گاڑی اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
