Swat

نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کا تختہ بند میں زیرِ تعمیر پل کا جائزہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے مینگورہ کے علاقے تختہ بند میں زیرِ تعمیر پل پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار نے پل کی تعمیر میں پیشرفت پر نگران وزیر کو بریف کیا۔ نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات نے پل کی تعمیر مقررہ وقت میں معیار کے اصولوں کے عین مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مینگورہ میں داخلی اور خارجی ٹریفک کو منظم رکھنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کو دور کرنے میں تختہ بند پل اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پل کی تعمیر مکمل ہونے سے مینگورہ میں داخلی اور خارجی ٹریفک کا رش کم ہوجائے گا اور سیاحوں،عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سہولت بہتر طریقے سے دوبارہ حاصل ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔