Swat

جماعت اسلامی کے علاوہ سب سکینڈلز میں ملوث ہیں، سراج الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر عوام نے ساتھ دیا، تو 75 سالوں سے لوٹی ہوئی دولت ان چورحکمرانوں کے جبڑوں سے نکال کر عوام پر خرچ کریں گے۔ توشہ خانہ سکینڈل نے تمام پارٹیوں کے لیڈران کی چوری ثابت کردی۔ جماعت اسلامی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے لوگ ہر قسم کے سکینڈلز میں ملوث ہیں۔ جماعت اسلامی برسرِاقتدار آکر پاکستان میں فلاحی اسلامی ریاست قائم کریگی۔ بحرین سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ٹی ڈی ایم ایک سکے کے دورخ ہیں۔پی ٹی آئی، پی پی پی اور مسلم لیگ نے 75 سالو ں میں سیاسی، سماجی، معاشی اور اخلاقی طور پرملک کو تباہ کیا۔ان کی وجہ سے پاکستان مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ غریب عوام مہنگائی اور لاقانونیت کی وجہ سے بیزار ہوگئے ہیں۔ ہر طرف لوٹ مار کا بازارگرم ہے۔ خزانہ خالی ہے۔ معیشت تباہ حال ہے۔ عوام پربیرونی قرضے انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ان لوگوں کو کرپشن، لوٹ مار، غنڈہ گردی اور لاقانونیت کا نشہ چڑھ گیا ہے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ان پارٹیوں کو لانے میں بھرپور کردار اد کررہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی ہوتی ہے جس کو چاہتی ہے، عوام پر مسلط کرتی ہے او ر جس کو نہیں چاہتی اس کو اقتدار سے ہٹا دیتے ہیں۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما اور سابق امیدوار تحصیل چیئرمین ڈاکٹر محمد شاہ خان، سابق ناظم میاں اقبال حسین اور ملک عبدالمتین خان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔