Swat

مٹہ، ”تورگل“ نامی پیج سے کال پر ”احتساب“ کے لئے احتجاجی مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) احتساب کے لئے ”تورگل“ نامی پیج سے کال پر مٹہ چوک میں ”احتساب“ کے لئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ ”تورگل“ کوئی بھی ہو اُس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غریب اور قرض دار ملک اور صوبے کے خزانے کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ہے، جو عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ تھا۔ اس لئے چاہے سیاست دان ہو یا سرکاری ملازم، جنھوں نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لوٹا ہے، ان کا سخت احتساب کیا جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی بھی عوامی خزانے کو نہ لوٹ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام غریب آدمی جو ایم پی منتخب ہوا، اب انہوں نے الیکشن کمیشن میں پانچ ارب روپے کے گوشوارے جمع کئے ہیں۔ نیب فوری طور پر ایسے افراد کا احتساب کریں۔ واضح رہے کہ ”تورگل“ کے نام سے ایک پیج پر سوات کے کرپٹ افراد کو سامنے لایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے اس پیج کے لائیکس اور فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔